یوکرین کیخلاف جنگ بے معنی، بے رحم: اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اتوار کو یوکرین کے خلاف جنگ کو اپنے دائرہ کار میں ’بے معنی‘، اپنے طول و عرض میں ’بے رحم‘ اور عالمی نقصان کے امکانات میں ’لامحدود‘ قرار دیا۔ گوٹیرس نے ٹویٹ کیاکہ یوکرین کے خلاف جنگ اپنے دائرہ کار میں بے معنی، اپنے طول و عرض میں بے رحم اور عالمی نقصان کے امکانات کے لحاظ سے لامحدود ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ جانیں بچانے اور مصائب کے خاتمہ کے لیے انسانی امداد کے کاموں میں اضافہ جاری رکھے گا۔ قابل ذکر ہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔