یوکرین کیلئے امدادی قافلہ کیف کے قریب رک گیا

   

کیف : یوکرین میں روسی حملوں کے 18 ویں دن روسی سکیورٹی فورسز نے بندرگاہی شہر ماریوپول پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور شہر کے کئی علاقوں میں شدید بمباری جاری ہے ، جس سے امدادی سامان بشمول خوراک، پینے کا پانی اور سامان کے امدادی قافلے کو روکنا پڑا۔ان میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جہاں ایک مسجد میں بچوں سمیت 80 سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے تھے ۔ ‘خلیج ٹائمز’ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔روسی سیکورٹی فورسز کی مسلسل فائرنگ کی وجہ سے یہاں لوگ اپنی حفاظت کے لیے مختلف مقامات پر چھپے ہوئے ہیں۔