یوکرین کی ناٹو رکنیت اس کے تحفظ کی ضمانت ہو گی: زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ناٹوکی رکنیت یوکرین کے لیے بہترین تحفظ کی ضمانت ہے۔زیلنسکی نے مولڈووا میں یوکرین کی سرحد سے 20 کلومیٹر دور تاریخی میمی قلعے میں منعقدہ یورپی پولیٹیکل کمیونٹی سمٹ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ “یوکرین کو ناٹوکے ساتھ اپنے تعلقات میں ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کرنی چاہییں اور اس کے اشارے میثاق کے رکن ممالک کی طرف سے آنے چاہیئے ۔