کیف، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں دیگر ممالک کے فوجیوں کو کثیر القومی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے داخلہ کی منظوری دینے سے متعلق ایک قانون منظور کیا ہے ۔اس فیصلہ کو 289 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل تھی جس کے لئے 226 ارکان پارلیمنٹ کی رضامندی کی ضرورت تھی۔ اگرچہ صدر ولادیمر زیلنسکی نے ابھی تک اس قانون کے دستاویزات پر دستخط نہیں کئے ہیں۔منظور مشقوں کی فہرست میں یوکرین امریکی مشق ریپڈ ٹرائنڈیڈ ۔ 2020، سی بریز، یوکرین۔رومانیہ مشق، یوکرین-مولدووا مشق کے ساتھ ساتھ یوکرین۔برطانوی مشق ‘واریر واچر’ بھی شامل ہیں۔
