یوکرین کے تقریبا ملٹری ڈھانچوں کو روس نے تباہ کردیا ہے۔ پوتن

,

   

انہوں نے زوردے کر کہا کہ روس میں ہنگامی حالات متعارف کرانے کی ایسی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے
ماسکو۔صدر ولا د میرپوتن نے کہاکہ روس نے ”عملی طور پر“ مذکورہ ”مشکل“ برائے یوکرین کے مرکزی فوجی ڈھانچوں‘ بشمول ہتھیاروں کے گوداموں‘ گولہ بارود کے ٹھاکنوں‘ ہوا بازی اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کاکام مکمل کرلیاہے۔

زنہونیوز ایجنسی نے پوتن کے حوالے سے کہا ہے کہ”روسی دستوں نے یوکرین میں دئے گئے کاموں او راپریشن او رمنصوبہ کے مطابق پورا کرلیاہے“۔

نئے مغربی پابندیوں کی لہر پر تبصرہ کرتے ہوئے پوتن روسی ائر لائنس کے خاتون عملے کے ساتھ کہا کہ وہ(مغربی ممالک)ایک ”جنگی اعلامیہ“ کے مترادف ہیں۔

انہوں نے زوردے کر کہا کہ روس میں ہنگامی حالات متعارف کرانے کی ایسی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔مذکورہ صدر نے کہاکہ یوکرین میں ایک خصوصی فوجی اپریشن کی شروعات ”ایک مشکل فیصلہ“ تھا مگر یہ ”یقینی طور پر حقیق خطرات“ یہاں پر ہیں۔

پوتن نے انتباہ دیا کہ اگر یوکرین این اے ٹی او میں شامل ہوتا ہے تو سارا ملٹری بلاک پر کیف ملٹری کی حمایت میں پابند ہوجاتے او ر یوکرین کریمیا میں داخل ہوسکتا‘ جس کی وجہہ سے روس اور این اے ٹی او میں راست تصادم ہوجاتا۔

چونکہ روس کی مانگ ہے کہ یوکرین کو غیرمصلح کیاجائے‘ پوتن نے کہاکہ کیف کے ساتھ بات چیت کے میز پر کئی مختلف مواقع ہیں۔