کیف: روس کے یوکرین کے شہروں پر حملے جاری ہیں،ماریوپول میں ہرطرف تباہی اوربربادی کے مناظر ہیں۔روسی فورسز کی یوکرین کے شہروں پر بمباری کاسلسلہ جاری ہے، شہر ماریوپول میں قبضے کے لیے گھمسان کی لڑائی کے سبب ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ روسی فورسز کی کیف، شرینیف اور دیگر شہروں میں بھی شدید گولہ باری جاری ہے۔ یوکرینی فورسز نے کیف کا ایک نواحی علاقہ واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے کہا کہ آپریشن پلان کے مطابق جاری ہے۔ناٹو کا ہنگامی سربراہی اجلاس جمعرات کو برسلز میں ہوگا،امریکہ نے مشرقی یورپ میں مزید فوج اورروس میں نئی پابندیوں کی تیاری کرلی۔ صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ رو س باز نہ آیا تو پوٹن کو دیوار سے لگا دیں گے۔