یوکے وزارت داخلہ کے باہر چاقو زنی

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو برطانیہ کے ہوم آفس یعنی وزارت داخلہ کے باہر جمعرات کو چاقو زنی کے بعد دواخانہ کو لے جانا پڑا۔ لندن میں سٹی کے میٹروپولیٹن پولیس عہدیدار نے کہا کہ مقام واقعہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہوم آفس جرائم سے نمٹنے کا ذمہ دار ہے اور حکومت نے حال ہی میں مہم شروع کی کہ لوگوں کو تیز دھاری اشیاء ساتھ رکھنے سے روکا جائے تاکہ چاقو زنی جیسی واردات نہ ہونے پائے۔