٭ یوگانڈا کے فوجی ترجمان نے کہا کہ 219 قیدی یوگانڈا کی جیل سے کم از کم 15 اے کے رائفلس، 20 میگزینس اور دیگر گولہ بارود لیکر فرار ہوگئے ہیں۔ ان میں سے بعض قیدی نیم برہنہ تھے تاکہ وہ اپنی قیدیوں کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کرسکیں۔ یہ لوگ ساری رات خود کو چھپتے چھپاتے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ ان کی تلاش ہمارے لئے مشکل ضرور ہے لیکن ہم انہیں گرفتار کرکے رہیں گے۔
