یوگا سائنسی مشق ، روحانیت سے نہ جوڑیں : وجین

   


تھرواننتا پورم : چیف منسٹر کیرالہ پی وجین نے آج کہاکہ جدید دور کا یوگا مسلمہ سائنسی مشق ہے اور اسے روحانیت یا کسی بھی ایک مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔ اُنھوں نے ساتویں انٹرنیشنل یوگا ڈے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوگا کا مخصوص مذہب سے تعلق ہوتا تو اتنی بڑی آبادی کو یوگا کا فائدہ حاصل نہیں ہوا ہوتا ۔ یو این جنرل اسمبلی نے بھی یوگا کے سائنسی پہلوؤں کی طرف توجہہ دلائی ہے ۔ اس لئے یوگا کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ وجین نے عوام سے اپیل کی کہ یوگا کو محدود نہ کریں بلکہ روزانہ ورزش کے طور پریاد رکھیں۔