یوگنڈا کی المپک ٹیم کا رکن کورونا سے متاثر

   

ٹوکیو ۔یوگنڈا اولمپک ٹیم کے ایک رکن کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا ہے جیسا کہ یوگنڈا اولمپک ٹیم کے جاپان پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹسٹ کیا گیا جس میں ایک رکن وائرس سے متاثر پایا گیا ۔اولمپک ولیج سے ایک پریشان کن خبر یہ ہے کہ یوگنڈا اولمپک ٹیم کے ایک رکن میں جاپان پہنچنے پرکوویڈ 19 کے ڈیلٹا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیم کے رکن کو فوری طور پر قرنطینہ میںبھیج دیا گیا ہے اور حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں اب چار ہفتوں سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے، جاپان میں تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔ اولمپک مشعل جاپان کے تاریخی شیزوکا پراونس میں پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں کنارے موجود تھی لیکن جاپان کے میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ پروٹوکولز کی سختی نہیں دیکھی گئی ۔