یوگی آدتیہ ناتھ کامیسور میں انتخابی ریلی سے خطاب

   

میسور: ‘مٹی میں ملا دیں گے ‘ جیسے نعرے کے لئے مشہور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو کرناٹک میں اپنی پہلی انتخابی مہم شروع کی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر منگل تک ان اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں جہاں وہ مضبوط ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ یوگی کو پرانے میسور خطے میں پارٹی کے انتخابی امکانات کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا کام سونپا گیا ہے ۔ یہ خطہ بی جے پی کے لیے مکمل اکثریت حاصل کرنے کے لیے اہم ہے ، لیکن پارٹی نے ابھی تک اس علاقے میں اپنی پکڑ مضبوط نہیں بنائی ہے ۔