یوگی ادتیہ ناتھ ’ہر گھر ترنگا‘ کا نعرہ ایک بڑی عوامی تحریک بن گیاہے

,

   

لکھنو۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے منگل کے روز کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا ”ہر گھر ترنگا“ کا نعرہ ایک بڑی عوامی تحریک بن گیاہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ’آزادی کا امرت مہااتسو‘ کے حصہ کے طور پر 9اگست سے 15اگست تک منعقد کی جانب سے ”ہر گھر ترنگا“ تحریک میں عوامی حصہ داری کو یقینی بنانے کے مقصد سے منعقدہ ایک پروگرام میں شعور بیداری ریالی کی ادتیہ ناتھ نے آغاز کیاہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ریالی کو جھنڈی دیکھاتے ہوئے یوگی نے لوگوں سے کہاکہ وہ جوش او رجذبہ کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیں‘ او رکہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا ”ہر گھر ترنگا“ نعرے ایک بڑی عوامی تحریک بن گیاہے۔

مہم کی شروعات کے ساتھ پارٹی دفتر کے عہدیدار‘ عوامی نمائندے‘ اور کارکن ’ترنگا یاترا‘ کے لئے ریات کے تمام 1918منڈلوں میں سڑکوں پر عوام کے ساتھ اترے تاکہ لوگوں میں شعور بیدا ر کیاجاسکے۔

اس کے علاوہ کارکنوں نے اگست11اور 12کے روز مجاہدین تحریک آزادی کے مجسموں کے مقام پر صفائی مہم چلائیں گے اوراگست13‘14‘15‘ کو ہر گھر کے لئے ”گھر گھر ترنگا“ مہم چلائی جائے گی۔

اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ سارا ملک اپنی آزادی کے ”امرت مہااتسو“ کو عظیم بنانے کی تیاری کررہا ہے اور ایسے وقت میں مذکورہ ترنگا یاترا عوامی شعور بیداری کا ایک طاقتور میڈیم بن گیاہے‘ جوکہ حب الوطنی کی ہماری علامتوں کے تئیں عقیدت اور احترام کا جذبہ بیدار کررہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”یہ موقع ہمیں ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرنے والوں کو یاد کرنے کاموقع فراہم کیاہے“۔ بی جے پی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ”آپ تمام ترنگا کو ہر گھر تک لے جانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں‘ جو فخر کی علامت ہے‘ جو ملک کے135کروڑ شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ایک اہم بنیادبنے گا“۔

چیف منسٹر نے ان سے کہاکہ وہ ترنگے کو ہر گھر تک لے جانے کے لئے ایمانداری‘ شائستگی‘ نظم وضبط کے ساتھ کام کریں گے اور ہندوستان کو دنیاکی سب سے بڑی طاقت کے طور پر قائم کرنے کا پختہ عزم کے ساتھ لوگوں کو جوڑیں۔انہوں نے لوگوں کو آزادی کی 75ویں سال‘ رکشا بندھن اورکرشنا اشٹمی پر بھی مبارکباد دی ہے۔