یوگی حکومت نے دیا تھا فہرست تیار کرنے کا حکم

   

اترپردیش حکومت 50 سال سے زیادہ عمر والے ملازمین کے کام کاج کا جائزہ لینے جارہی ہے۔ امید کے مطابق کارکردگی نہ کرنے والے ملازمین کی لازمی ریٹائرمنٹ ہوگی۔ چیف سکریٹری آر کے تیواری کی طرف سے جاری حکم کے مطابق، سبھی محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سکریٹری سے 50 کی عمر پار کرچکے اسٹاف کے کام کاج کا جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔ ایسے ملازمین کی 31 جولائی تک فہرست تیار کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔