لکھنؤ: ریاست کی یوگی حکومت نے نیل گائے اور بیل جیسے آوارہ جانوروں کے ذریعے سے زخمی یا معذور ہونے کی صورت میں معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ ہدایات کے مطابق 60 فیصد سے زائد معذوری پر 2.50 لاکھ تک معاوضہ دیا جائے گا جبکہ 40 سے 60 فیصد معذوری پر 74 ہزار معاوضہ دیا جائے گا۔ ایک ہفتے سے زائد اسپتال میں داخل ہونے پر 16 ہزار معاوضہ دیا جائے گا۔