یوگی حکومت کی توجہ شہر کے ساتھ گاؤں پر بھی مرکوز

   

لکھنؤ : بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش کی یوگی حکومت کی توجہ بھلے ہی شہروں پر ہو، لیکن 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گاوں کی ترقی پر بھی اتنی ہی توجہ مرکوز ہے ۔درحقیقت، تمام تر شہری کاری کے باوجود، اتر پردیش کی زیادہ تر آبادی گاوں میں رہتی ہے ۔ ملک کے زیادہ تر گاؤں بھی اتر پردیش میں ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف قسم کی پنشن اسکیموں، پردھان منتری اجولا، پردھان منتری اور مکھیہ منتری آواس ، الگ الگ طرح کی پنشن اسکیموں کے زیادہ مستفیضین گاوں میں ہی ہیں۔ دراصل مستفیضین کا یہ طبقہ کسی بھی الیکشن میں بی جے پی کی جیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ان مستفیضین کے ساتھ دیہی عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ۔ جتنے بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ان کی نگرانی، معیار اور وقت پر ہونا اور شہروں جیسا بنیادی ڈھانچہ گاوں میں تیار کرنا یوگی حکومت کا عزم ہے ۔