یوگی سرکار نفرت کے جذبہ سے کام کر رہی ہے: سنجے سنگھ

   

نئی دہلی ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں آدتیہ ناتھ حکومت ذات پات کی نفرت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور قانون اور آئین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں محروم استحصال زدہ سماج کے غریب طبقات کے خلاف ظلم، جبروستم، غنڈاگردی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔