پریاگ راج : راجوپال قتل کیس کی گواہ متوفی امیش پال کی بیوہ جیا پال نے جمعہ کو کہا کہ وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شکر گزار ہیں، جو سماج کی گندگی کو صاف کر رہے ہیں۔ جس سے عام آدمی بغیر کسی خوف کے پرامن زندگی گزار سکیں۔ امیش پال کو گزشتہ فروری میں دھومن گنج علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کے ساتھ دو سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہ وگئے تھے ۔ جیا پال نے کہا “میرے شوہر کے قتل کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت پر مامور دو سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے تھے ۔ ا ن کا بھی ایک خاندان ہے ۔ ان کے بھائی، بہن اور والدہ کو بھی اسد، عتیق اور اشرف کی موت سے اطمینان ہوا ہوگا۔ جای پال نے کہا کہ شائستہ پروین اور گڈو مسلم ابھی تک مفرور ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کوئی بھی انہونی ہونے کا خدشہ ہے ۔ وہ سیکورٹی کے درمیان بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ میرے ساتھ ہے اس لیے میں خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہوں لیکن پھر بھی خوف برقرار ہے ۔ عتیق کے جیل جانے کے بعد وہ (شائستہ) وہاں سے اپنی کالی سلطنت چلا رہی تھی۔ وہ اپنے حواریوں کے بل بوتے پر رقم کا بندوبست کرتی تھی۔ عتیق کے گروہ پر اس کا تسلط اب بھی برقرار ہے ۔ اسی لیے خوف ہے ، لیکن حکومت کو پورا یقین ہے کہ ان دونوں کو بھی انجام تک پہنچایا جائے گا۔