یوگی سے مقابلہ کیلئے تیار ہوں : ڈاکٹر کفیل

   

لکھنؤ : پیڈیاٹریشن ڈاکٹر کفیل خان نے آج سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف وہ گورکھپور سے اسمبلی چناؤ لڑنے تیار ہیں بشرطیکہ کوئی پارٹی سے اُنھیں تائید و حمایت حاصل ہو۔ڈاکٹر کفیل 2017 ء کے اسپتال میں پیش آئے سانحہ کے ملزم ہیں جہاں کئی بچے آکسیجن کی کمی سے فوت ہوگئے تھے۔ڈاکٹر کفیل کو طویل قانونی کشاکش کے بعد گزشتہ سال 9 ستمبر کو سرویس سے برخاست کردیا گیا اور اُنھوں نے یوگی حکومت کے فیصلے کے جواز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔