نئی دہلی: عام انتخابات کے نتائج بی جے پی کیلئے ایک بڑا جھٹکہ ثابت ہوئے ہیں، رام مندر کی تعمیر کا کریڈٹ لینے والی بی جے پی کو فیض آباد حلقہ سے بھی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایودھیا فیض آباد حلقہ کے تحت ہے اور وہاں بھی بی جے پی اپنی ساکھ نہیں بچا سکی ۔یہاں سے بی جے پی امیدوار للو سنگھ کو ایس پی امیدوار ادھیش پرساد نے قریب 55 ہزار ووٹوں سے شکست دی جس کی وجہ سے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ انہوں نے یہاں انتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی، یوگی نے اس حلقہ جن مقامات پر للو سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔وہاں بی جے پی کوئی خاص مظاہرہ نہیں کر پائی۔