لکھنو 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے کانپور میں ایک وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر غداری کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس نے چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو ری ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔ اس شخص نے آدتیہ ناتھ کی ایک تقریر کا ویڈیو ری ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہوں نے مخالف سی اے اے اور این آر سی احتجاجیوں پر لاٹھی چارچ کی حمایت کی تھی ۔
