یوگی کی امیت شاہ سے ملاقات

   

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں نے ریاست سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 30 منٹ کی میٹنگ کے دوران یوگی اور شاہ نے سمجھا جاتا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا۔

نیرو مودی کے اثاثے کا ہراج
ممبئی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کی رولز رائس کار ، مشہور پینٹرو ایم ایف حسین ، امریتا شیر گل کی پینٹنگس اور ڈیزائنر ہینڈ بیگ کے ہراج سے 51 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے یہ اپنے نوعیت کا دوسرا آکشن ہوا۔ ای ڈی نے نیرو کی مختلف 40 اشیاء کو ہراج کیا۔