یو ایس پوسٹل سروس بل پر ویٹو کے استعمال کی دھمکی

   

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے پوسٹل سروس بل کیلئے رقم کے حوالہ سے لائے جانے والے بل پر ویٹو کے استعمال کی دھمکی دی ہے ۔وائٹ ہاؤس کے محکمہ مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکی پوسٹل سروس کے رقم کے حوالہ سے لائے جارہے بل پر ویٹو استعمال کرنے کی صلاح دے گا۔ کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان نمائندگان میں25 ارب ڈالر کے اس بل پر ووٹنگ آج ہونے جارہی ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ بل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے پیش کیا گیا توان کے مشیر انہیں ویٹو استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے ۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ اس بل کی مخالفت اسلئے کر رہا ہے کیونکہ اس نے پوسٹل سروس میں کام کرنے کے لچکدار ہونے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، لیکن ایجنسی کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کہا گیا ۔