یو اے ای کیلئے امریکی ہتھیاروں کا حصول آسان : ماہرین

   

اسرائیل سے معاہدہ

دبئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے سے خلیجی عرب ملک میں امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار ہوگی۔دو روز قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ‘امن معاہدہ’ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ معاہدے کے مطابق اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کے یکطرفہ الحاق کے اپنے منصوے کو مؤخر کردے گا۔اس معاہدے کے بارے میں امریکی صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ مستقبل میں ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق یو اے ای کو فائدہ ہوگا۔