تیرواننتاپورم : متحدہ عرب امارات کے لو لو گروپ انٹرنیشنل کے صدرنشین و مینیجنگ ڈائریکٹر ایم اے یوسف علی کو مرکزی وزارت خارجی اُمور کی جانب سے گورننگ کونسل آف انڈیا سنٹر فار مائیگریشن (ICM) کا ایکسپرٹ ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی ایم ایک کمیٹی ہے جو بیرونی ممالک روزگار کے حصول کیلئے ہندوستانی ورکرس کے مائیگریشن سے متعلق تحقیق اور دیگر اُمور کا جائزہ لیتی ہے اور ساتھ ہی وزارت خارجی اُمور میں پالیسی ساز معاملات میں تعاون کرتی ہے۔