2022 انتخابات کی تیاریاں اور حکمت عملی پر توجہ،84 حلقوں میں پارٹی کی ناکامی کا جائزہ
لکھنو: بی جے پی نے اترپردیش کی تمام 403 اسمبلی نشستوں پر نظر رکھتے ہوئے کامیابی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی شروع کی ہے ۔ 2017 ء میں بی جے پی نے اترپردیش کے 312 نشستوں پر قبضہ کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی ۔ اس مرتبہ وہ جن 84 حلقوں میں پارٹی کو ناکامی ہوئی تھی، اس پر توجہ دیتے ہوئے پارٹی قائدین کو کامیاب بنانے کی کوشش کرے گی ۔ 2017 ء میں حاصل ہونے والی نشستوں کی تعداد کو بہتر بنانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ 2017 ء میں پارٹی نے حلیفوں کے ساتھ مل کر 325 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ وہ انفرادی طور پر 312 پر منتخب ہوئی ہے۔ بی جے پی اب ان 84 حلقوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جہاں اسے شکست ہوئی تھی ۔ اپنی شکست کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے بی جے پی نے سینئر قائدین کو مقرر کیا ہے۔ پارٹی نے پہلے ہی ان 84 نشستوں پر ناکامی کا جائزہ لینے کیلئے اپنے تجزیہ کار روانہ کئے ہیں۔ 6 ماہ قبل سے ہی وہ سینئر قائدین کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ بی جے پی کے کمزور حلقوں پر توجہ دیتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔