حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ 761 امیدواروں میں 31 مسلم امیدواروں نے بہتر رینک کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ منتخب امیدواروں میں مسلمانوں کا فیصد 4.07 ہے۔ پبلک سرویس کمیشن کے لئے منتخب امیدواروں میں 2 کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے۔ 31 منتخب امیدواروں کے نام اور رینک اس طرح ہیں: صدف چودھری (23) ، فیضان احمد (58) ، بی دستگیر (63) ، محمد منظر حسین (125) ، شاہد احمد (129) ، شہنشاہ کے ایس (142)، محمد عاقب (203) ، شہباز (217) ، وسیم احمد (225) ، بشریٰ بانو (234) ، محمد حارث سمیر (270)، التمش غازی (282) ، محمد احمد چودھری (283) ، سارا اشرف (316) ، محب اللہ انصاری (389) ، انیس ایس (403) ، زیبا خان (423) ، فیصل رضا (447) ، محمد یعقوب (450) ، سبیل پی (470) ، ریحان کھتری (478) ، محمد جاوید (493)، الطاف محمد شیخ (545)، خان عاصم کفایت (558) ، سید زاہد علی (569)، شاکر احمد (583)، محمد رسوین (589) ، محمد شاہد (597)، اقبال رسول ڈار (611)، عامر بشیر (625) اور ماجد اقبال خان (738)۔ر