یو پی اے بمقابلہ مودی حکومت پر بحث کے لئے سمرتی ایرانی کا راہول گاندھی کو چیلنج

,

   

سمرتی ایرانی نے اپنی تقریر میں کہاکہ پچھلے دس سالوں میں بی جے پی نے اپنی پارٹی منشور میں عوام سے کئے گئے تین بڑے وعدوں کو پورا کیاہے۔


ناگپور۔ وزیربرائے بہبود خواتین اور بچے سمرتی ایرانی نے یوپی اے اور نریندر مودی حکومت کے دس سالوں کے درمیان کے ”فرق“ پر بحث کا کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو چیلنج کیاہے۔

پیر کے روز ناگپور میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے نمو یوا مہا سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”اگر میری آواز راہول گاندھی تک پہنچ رہی ہے تو پھر وہ کان کھول کر سن لیں۔تمہارے (یو پی اے) کے دس سال او رمودی کے د س سالوں کے درمیان کے فرق پر چلو ایک بحث ہوجائے“۔

انہوں نے کہاکہ اگر راہول گاندھی کے ساتھ بحث کے لئے وہ کہتی ہیں تو راہول نہیں ائیں گے۔ وہ بی جے پی کے ایک معمولی کارکن کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں ضمانت دیتی ہوں اگر یو ا مورچہ کا ایک معمولی کارکن بھی راہول گاندھی کے سامنے بولنا شروع کردیتا ہے تو وہ بات کرنے کی صلاحیت کھودیں گے“

۔سمرتی ایرانی نے اپنی تقریر میں کہاکہ پچھلے دس سالوں میں بی جے پی نے اپنی پارٹی منشور میں عوام سے کئے گئے تین بڑے وعدوں کو پورا کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر ریاست کا خصوصی موقف ختم کرنے کے لئے ارٹیکل 370کی برخواستگی‘ قانون سازی میں خواتین کو تحفظات اور رام مندر کی تعمیر کا وعدہ انہوں نے پورا کیاہے۔