یو پی ‘ عوام کو ٹھگنے والے تین رہزن گرفتار

   

لکھنو 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ افراد کو ان کے کندھوں اور گردن پر کچھ مخصوص پوائنٹس پر دباتے ہوئے غشی طاری کرکے ان کا قیمتی سامان ہڑپ لیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس ٹولی کا نشانہ وہ لوگ ہوتے تھے جو سڑک پر تنہا گذرتے تھے ۔ انہیں غازی آباد میں گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے ایک چیک پوسٹ پر روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ بھی کی تھی ۔