یو پی میں خاتون کا جنسی استحصال کرنے والے کانسٹیبلس معطل

   

لکھنؤ: اترپردیش کے پیلی بھیت ضلع میں پولیس آؤٹ پوسٹ سے سیکس ریاکٹ چلانے والے دو پولیس کانسٹیبلس مشکلات میں آگئے ہیں۔ دو مجرم کانسٹیبلس مبینہ طور پر ایک خاتون کا جنسی استحصال کررہے تھے اور نوجوان بچوں کو پھانسنے کیلئے اس پر دباؤ ڈال رہے تھے تاکہ ان کو استعمال کرتے ہوئے بلیک میلنگ کے ذریعہ رقم حاصل کرسکے۔ ایس پی جئے پرکاش یادو نے ان دونوں کو معطل کردیا۔