یو پی میں سابق رکن اسمبلی کا قتل

   

لکھنو: اترپردیش کے لکھم پور کھیری میں ترکولیا موضع میں تین مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے نروندرا مشرا کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا۔ مشرا کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ مخالف پارٹی کے کرایہ کے غنڈوں نے ان پر حملہ کیا اور وہ اس حملے میں ہلاک ہوگئے۔ ارکان خاندان نے مقامی ڈی ایس پی کلدیپ کوکرتی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جو ملزمین کی مبینہ طور پر پشت پناہی کررہے ہیں اور اس قتل کا موجب بنے ہیں۔