علیگڑھ : اترپردیش میں غنڈہ گردی اور مختلف نوعیت کے جرائم نے انتہا کو پہنچ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس اور پھر لاک ڈاؤن تحدیدات کے باعث بڑھتی بے روزگاری نوجوانوں کو جرائم کے ارتکاب پر مائل کررہی ہے ۔ ڈکیتی اور لوٹ مار میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کا ایک واقعہ علیگڑھ کی جیویلری شاپ میں پیش آیا ۔ لٹیرے جواہرات کی شاپ میں ماسک پہن کر داخل ہوئے اور سنیٹائزر کا استعمال بھی کیا ۔ اس کے بعد بندوق دیکھا کر دوکان سے نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ وہ تین نوجوان تھے اور ان کے ہاتھوں میں دیسی ساختہ پستول تھے ۔ علیگڑھ پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ۔ تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔