یو پی: پنچایت چناؤ کا نوٹیفکیشن جاری، 15اپریل سے پولنگ

   

لکھنو: اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے لئے بالآخر جمعہ کوبگل بج گیا۔ ریاستی الیکشن کمشین نے چار مراحل میں ہونے والے سہ سطحی پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ریاستی الیکشن کمیشنر منوج کمار نے بتایا کہ ریاست میں 4 مراحل میں 15اپریل، 19 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 2مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔