مر کے بھی چین نہ پایا تو کہاں جائیں گے
لکھنو 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے فیروز آباد میں مخالف سی اے اے احتجاج کے بعد پولیس نے 200 افراد کو احتیاطی طور پر نوٹسیں جاری کی ہیں۔اس فہرست میں اس 94 سالہ شخص کا نام بھی شامل ہے جس کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ وہ وہ چھ سال قبل ہی فوت ہوچکا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک ایسے شخص کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے جس کی عمر 93 سال ہے اور وہ طویل وقت سے بستر پر پڑا علیل ہے ۔