یو پی کی رابرٹس گنج سیٹ پر امیدواروں کا تعطل ہنوز برقرار

   

مرزاپور: اترپردیش کے ضلع مرزاپور ڈویژن کی رابرٹس گنج(سونبھدر) پارلیمانی سیٹ ملک کی واحد ایسی سیٹ ہے جس کی سرحدین چار ریاستوں کی حدود سے منسلک ہے ۔ پورے ریاست میں حکمراں جماعت و حزب اختلاف اتحاد نے امیدوار کا اعلان کردیا ہے لیکن اس سیٹ پر دونوں اتحادوں کی جانب سے ابھی تک تعطل برقرار رکھا ہے ۔اترپردیش کی اس سیٹ پر نامزدگی منگل سے شروع ہورہی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے ساری تیاریاں پوری کر لینے کا دعوی کیا لیکن نہ تو حکمراں جماعت نے نہ ہی اپوزیشن نے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے ۔ دونوں جانب سے امیدوار کے حوالے سے قیاس لگائے جارہے ہیں۔ گذشتہ بار این ڈی اے کے اپنا دل کے پکوڑی کول منتخب ہوئے تھے ۔ اس بار بھی این ڈی اے کوٹے میں یہ سیٹ اپنا دل کے پاس ہے ۔