یو پی کی صورتحال دستوری اقدار کے یکسر مغائر

   

الہ آباد ہائیکورٹ کا از خود اقدام ۔ حکومت کو نوٹس جاری
پریاگ راج 7 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) الہ آباد ہائیکورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد اترپردیش کی صورتحال کا از خود نوٹ لیا اور حکومت کو نوٹس جاری کی ۔ چیف جسٹس گوند ماتھر اور جسٹس ویویک ورما پر مشتمل ایک بنچ نے ان خبروں کا نوٹ لیا کہ ریاست میں صورتحال دستور کے بنیادی اصولوں و اقدار کے یکسر مغائر ومتضاد ہے ۔ عدالت نے بمبئی ہائیکورٹ کے وکیل اجئے کمار کی ای میل کو مفاد عامہ کی عرضی کے طور پر قبول کرتے ہوئے نوٹس جاری کی ہے ۔ وکیل نے اپنے میل میں نیویارک ٹائمز اور ٹیلیگراف میں شائع خبروں کا حوالہ دیا جس میں ریاست کی صورتحال کو ابتر قرار دیا گیا تھا ۔