جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ حسن میں اُتر پردیش کی 21 سالہ ودیشا بلیان 2019 کیلئے’ مس ڈیف ‘ منتخب قرار دی گئیں۔ اس مقابلہ میںسماعت سے محروم 11لڑکیوں نے حصہ لیا تھا جن کا دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق ہے اور 16 ممالک سے تعلق رکھنے والی بہری حسینائیں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ودیشا سابق بین الاقوامی ٹینس کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے ماضی میں بہروں کیلئے منعقد ہونے والے مقابلوں ’ ڈیف لمپکس ‘ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔