یچوری ، یوگیندر یادو ، گھوش ، اپوروانند شریک سازشی

   

دہلی فسادات کیس میں پولیس کی ضمنی چارج شیٹ
نئی دہلی : دہلی پولیس نے سی پی آئی ( ایم ) جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری ، سوراج ابھیان ، یوگیندر یادو ، ماہر معاشیات جے گھوش ، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اور جہد کار اپوروانند اور ڈاکیومنٹری فلم ساز راہول رائے کو فروری میں پیش آئے دہلی فسادات کے شریک سازشی بتایا ہے ۔ ان تمام پر اینٹی سی اے اے احتجاجیوں کو اکسانے اور سی اے اے / این آر سی کو مخالف مسلم قرار دیتے ہوئے کمیونٹی میں بے چینی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ملزمین نے حکومت ہند کی ساکھ بگاڑنے کے لیے مظاہروں کا اہتمام کرایا ۔ ضمنی چارج شیٹ جس کی نقل نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو حاصل ہوئی ، اس میں پیش کردہ ناموں میں اور بھی کئی ملزمین بشمول عمر خالد ، چندر شیکھر راوت ، محمود پراچا وغیرہ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ نارتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ میں 23 اور 26 فروری کے درمیان پیش آئے تشدد میں 53 جانیں تلف ہوئیں اور 581 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے 97 کو پولیس کی گولیاں لگی ۔۔