یکساں سیول کوڈ، ملک کیلئے نقصاندہ

   

کریم نگرمیں اجتماع برائے خواتین ، یاسمین سلطانہ ، ناصرہ خانم کا خطاب

کریم نگر۔19/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر کریم نگر کے این این گارڈن پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایڈوکیٹ جلسہ یاسمین سلطانہ نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے واضح انداز میں کہا کہ ہندوستان میں یکساں سیول کوڈ تمام مذاہب کیلئے ناقابل قبول ہے ۔یکساں سیول کوڈ کا نفاذ غیر قانونی عمل ہے اور دستورِ ہند کی خلافف ورزی ہے۔ محترمہ ناصرہ خانم رکن مجلسِ نمائندہ گان جماعت اسلامی ہند ، جنرل سیکریٹری تنظیم نسواں مجلس تعمیر ملت ، محترمہ ڈاکٹر جوہر جہاں اور سیدہ ساجدہ بیگم صاحبہ رکن مجلسِ نمائندہ گان جماعت اسلامی ہند اور محترمہ ایڈوکیٹ جلسہ یاسمین سلطانہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے حکومت کو واضح انداز میں کہا کہ ہندوستان میں یکساں سیول کوڈ کے قیام سے ملک کی مذہبی ہم آہنگی میں خلل ہوگا ،کریم نگر میں منعقدہ اس جلسہ عام میں تین ہزار سے زائد خواتین و طالبات نے شرکت کی ۔محترمہ حفصہ فاطمہ ناظم شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند مکرم پورہ کریم نگر نے جلسے کی کاروائی چلائی، گرلس اسلامک آرگنائزیشن کے ممبران نے ملی ترانہ پیش کیا ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگر محمد خیرالدین کی سرپرستی میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی کریم نگر اور جی آئی او کریم نگر کے تعاون سے عظیم الشان پیمانے پر جلسے عام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا این این گارڈن کریم نگر خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت سے تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔