نئی دہلی: ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ کو نافذ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریاستی کابینہ نے یکساں سیول کوڈ سے متعلق رپورٹ کو منظوری دیدی ہے۔ چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں یکساں سیول کوڈ کے مسودہ رپورٹ کو منظوری حاصل ہو گئی۔ کابینہ کی منظوری کے ساتھ حکومت 6 فروری کو اترکھنڈ اسمبلی کے اجلاس میں یکساں سیول کوڈ بل پیش کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی قیادت میں یکساں سیول کوڈ ڈرافٹ کمیٹی نے جمعہ کو چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کو مسودہ پیش کر دیا تھا۔ اتوار کی شام کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا اور اس میں یونیفارم سیول کوڈ سے متعلق رپورٹ کو منظوری دیدی گئی۔