یکم اکتوبر سے آسٹریلیا کے ساتھ کام اورچھٹیوں کے ویزا کیلئے نیا انتظام:پیوش گوئل

   

نئی دہلی: صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کام (نوکری) کا نیا نظام اور چھٹیوں کا ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا اور اس سے دو نوںممالک کے لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھے گا۔ گوئل حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے صنعت اور تجارت کے شعبے میں کئی پروگراموں میں شرکت کرنے کے علاوہ آسٹریلیائی قائدین اور عہدیداروں سے بات چیت کی۔آج سوشل میڈیا پر اس دورے کے بارے میں ایک پوسٹ میں گوئل نے کہا کہ آسٹریلیا کا ایک بہت ہی نتیجہ خیز دورہ اختتام پذیر ہوا ہے جس سے کئی ترجیحی شعبوں میں ہمارے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون کے نئے شعبے کھلیں گے ۔وزیر تجارت نے اسی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے اس دورے کے دوران یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ کام اور چھٹیوں کے ویزا سے متعلق عزم جو کہ ہندوستان۔آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے کے تحت شامل ایک بڑے وعدوں میں سے ہے یکم اکتوبر 2024 سے فعال ہو جائے گا۔ جو نقل و حرکت کو آسان بنائے گا اور لوگوں سے لوگوں کے روابط کو گہرا کرے گا۔