یکناتھ شنڈے مہارشٹرا کے نئے چیف منسٹر۔ فنڈناویس

,

   

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر دیویندر فنڈناویوس نے اعلان کیاکہ مہارشٹر ا چیف منسٹر کی حیثیت سے شنڈے جمعرات کے روز7:30بجے شام حلف لیں گے
ممبئی۔مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے 31ماہ کے اختتام اوراودھوے ٹھاکرے کے استعفیٰ کے ایک روز بعدباغی شیوسینا لیڈر یکناتھ شنڈے مہارشٹرا چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیاہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈر دیو یندر فنڈناویوس نے جمعرات کے روز گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات میں ریاست میں حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کرنے کے بعد یہ اعلان کیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ مہارشٹرا چیف منسٹر کی حیثیت سے شنڈے 7:30بجے حلف لیں گے۔ فنڈناویس نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ”یکناتھ شنڈے چیف منسٹر مہارشٹرا ہوں گے‘ آج7:30بجے حلف لیں گے“۔

فی الحال مہارشٹرا کی 288اراکین کے ایوان اسمبیل میں 106اراکین اسمبلی بی جے پی کے پاس ہیں جبکہ شیو سینا کے باغی اراکین 39اراکین اسمبلی کی قیادت شنڈے کررہے ہیں اور بعض آزاد امیدوار ہیں۔

شیو سینا کے ایک رکن اسمبلی کی موت کے بعد موجودہ اسمبلی کی تعداد287ہوگئی ہے جس میں اکثریت144پر مشتمل ہے۔مہارشٹرا قانون ساز کونسل کے بعد ادھوے ٹھاکرے سے شنڈے نے بغاوت کی تھی‘ آج فنڈناویس کے گھر پر دونوں نے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل شنڈے کیمپ کے ایک ترجمان دیپک کیسار کار نے کہاکہ حکومت کی کابینہ کی حصہ داری کے لئے باغیوں نے شنڈے کو مکمل اختیار دیاہے۔ انہو ں نے کہاکہ انہوں نے کابینہ کی سیٹ کے لئے نہیں بلکہ ریاست کی ترقی کے لئے بغاوت کی تھی۔

بی جے پی کے ساتھ قلمدانوں کی تقسیم کے متعلق ہوا کو صاف کرتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ اس پر اب تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے‘ مگر بہت جلد مشاورت ہوگی۔ مہارشٹرا اسمبلی سکریٹری راجندر بھگوات نے ریاست کے تمام اراکین اسمبلی گورنر کے احکامات کے متعلق آگاہ کیاکہ جمعرات کے روز خصوصی اجلاس طلب کیاگیاہے۔

ایک سرکولر میں راجندر ر بھگوت پرنسپل سکریٹری مہارشٹرا قانون ساز اسمبلی نے ریاست کے تمام اراکین اسمبلی کو گورنر کے احکامات کے مطابق‘ جانکاری دی کہ فلور ٹسٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ لہذا آج خصوصی اجلاس طلب کیاگیاہے۔

فلور ٹسٹ گورنر بھگتسنگھ کوشیاری نے طلب کیاتھا جس کو شیو سینا نے سپریم کورٹ نے چیالنج کیاتھا۔معزز عدالت نے تاہم فلورٹسٹ پر روک لگانے سے انکار کیا اور اپنے مشاہدے میں کہاکہ ایوان پر فلور ٹسٹ جمہوری معاملات کوحل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

چہارشنبہ کے روز عدالت عظمیٰ کے احکامات کے فوری بعد ٹھاکرے نے سوشیل میڈیاکے ذریعہ ریاست کی عوام سے خطاب کیاجس میں انہوں نے چیف منسٹر کی حیثیت سے اور قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیاہے۔

ٹھاکرے جس کی پارٹی کے داخلی خلفشار نے ایم وی اے حکومت کو گرا کیاہے نے کہاکہ وہ ”غیر متوقع طریقے سے اقتدار میں ائے تھے اور ”اسی انداز میں باہر“ جارہے ہیں۔

سال2019کے اسمبلی انتخابات کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘ اور کانگریس پارٹی کے ساتھ مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے لئے شیوسینا کے ہاتھ ملانے کے بعد ٹھاکرے چیف منسٹر بنے تھے۔ انتخابات کے بعد اپنی قدیم ساتھی بی جے پی کے ساتھ شیو سینا کے اختلافات پیش ائے اور چیف منسٹر کے عہدہ مانگا تھا۔