یہودیوں نے فلسطینی زمیندار کے زیتون کے درخت کاٹ دیئے

   

نابلس : یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کے ملکیتی زیتون کے درخت کاٹ دیئے۔ یہ افسوس ناک واقعہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پیش آیا۔ فلسطینی زمیندار محمد حسین کے مطابق یہودی آباد کاروں کا ایک جتھہ آیا جس نے اس کے زیتون کے آٹھ درخت کاٹ دیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایلیہ نامی یہودی بستی سے متعلق یہودیوں نے اب تک میری زمین پر موجود زیتون کے درختوں کو تیسری بار کاٹ کر تباہ کیا۔