یہودیوں کے نئے سال روش ہشانا کے موقع پر مودی کی مبارکباد

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے یہودیوں کے نئے سال روش ہشانا کے موقع پر اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، اسرائیل کی عوام اور پوری دنیا میں یہودی برادری کو مبارکباد دی ہے ۔ .وزیر اعظم نے منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ “روش ہشانا کے موقع پر وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، اسرائیل کی عوام اور پوری دنیا کے یہودی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔”روش ہشانا یہودی برادری کے لیے ایک انتہائی مقدس اور اہم دن ہے ، جہاں سے یہودیوں کا نیا سال شروع ہوتا ہے ۔