برسلز/لندن : یورپ کے 15 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں 4 ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ واپس لے۔ ان ممالک میں فرانس، جرمنی اور اٹلی شامل ہے۔ گذشتہ روز مشترکہ بیان میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں چار ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری پر ہم اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اسرائیلی حکام سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزرائے خارجہ نے بیان میں تل ابیب سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مغربی کنارے بالخصوص مسافر یطا میں گھروں کے انہدام اور جبری بے دخلی کی کارروائیاں بند کی جائیں۔