یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ کی پھر بے حرمتی کے مرتکب

   

یروشلم : گذشتہ روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف اور عینی شاہدین کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا کہ گذشتہ روزاسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ انہوں نے وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کیا۔یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقع پر مسجد اقصی میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔