واشنگٹن،12ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کالجوں کے احاطوں میں یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کیلئے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ٹرمپ کے اس متنازعہ اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے ۔صدارتی حکم نامہ کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہودی مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔اس ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہوگی ۔