یہ ایک عام وکٹ تھی: روہت شرما

   

احمدآباد : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان نریندر مودی میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ کے اندرون دو دن میں مکمل ہونے کے بعد اس میدان کی وکٹ پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے لیکن ہندوستانی ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے اس وکٹ کو دلچسپ لیکن عام نوعیت کی وکٹ قرار دیا ہے۔ روہت شرما جنہوں نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی اور ہندوستان نے اسپنرس کیلئے سازگار اس وکٹ پر 10 وکٹوں کی کامیابی حاصل کی۔ روہت شرما نے کہا کہ اگر آپ اس طرح کی وکٹ پر کھیلتے ہیں تو آپ کو دفاعی حکمت عملی کے برعکس رنز بنانے پر توجہ مرکوز کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس وکٹ پر صرف گیند روک کر وقت گزارنے کا منصوبہ کام نہیں آتا۔ انگلینڈ کے کپتان جیوروٹ اور اوپنر زیک کرولی نے بھی اس وکٹ کو ایک چیلنجنگ وکٹ قرار دیا ہے۔ اس مقابلہ میں ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ اسپنرس نے 19 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں اکشر پٹیل نے 11 وکٹیں حاصل کیااور مین آف دی میچ رہے ۔