یہ گرمی کا توڑ ہے :ثانیہ

   

ممبئی ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوئے۔ ثانیہ مرزا ٹینس سے سبکدوشی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوزکی وجہ سے اکثر ہی عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں اْنہیں ناریل کا پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر میں نظر آنے والے پس منظر سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ تصویر کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لی گئی ہے۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ گرمی کا توڑ ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اتنی سردی میں گرمی لگ رہی ہے ؟یہ تو بریکنگ نیوز ہے ۔