۔جے جیش سرغنہ مسعود اظہر کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں خفیہ ادارے مصروف

,

   

پلواماں دہشت گرد حملے میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کے بعد جیش کی جانب سے ایک اور دہشت گردحملے کی تیاری کے متعلق خفیہ اداروں کوملی جانکاری کے بعد ہندوستان نے بالاکوٹ کے اہم دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائیہ کاروائی کی تھی

نئی دہلی۔سوشیل میڈیا پر خبروں کے وائیرل ہونے کے بعد خفیہ ادارے جیش کے سرغنہ مسعود اظہر کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں مصروف ہیں‘ دوروز قبل اس بات کی جانکاری عہدیداروں نے جیش کو دی تھی‘ انہوں نے مزیدکہاکہ اعصابی پیچیدگی کے بعد مسعود کو روالپنڈی کے کسی اسپتال میں شریک کیاگیا ہے اس کے متعلق اب تک کوئی جانکاری انہیں حاصل نہیں ہوئی ہے۔

پچھلے ہفتہ جیش کے اہم دہشت گرد ٹھکانوں پر ہندوستان کی فضائیہ کاروائی ک بعد فوری طور سے یہ جانکاری ملی تھی کہ اظہر اس حملے میں زخمی ہوا ہے‘ یہاں تک کہ نئی دہلی میں ایک سکیورٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بھی اس بات کا دعوی کیاتھاکہ جیش کا بانی گردوں کے ناکارہ ہوجانے کی شکایت کا شکار ہے اور اس کو روز ڈائیلاسیس کیا جارہا ہے۔

ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے پی ٹی ائی نے کہاکہ ’’ حالیہ دنوں میں اس بات کا اشارہ ملا ہے کہ مسعود اظہرگردے کے عارضہ میں مبتلا ہے اور روالپنڈی کے آرمی اسپتال میں اس کا روز ڈائیلاسیس کیاجارہا ہے ‘ جو پاکستان آرمی کا ہیڈکوارٹر ہے‘‘۔قبل ازیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے بھی اس بات کو تسلیم کیاتا کہ جیش کا سرغنہ’’ ٹھیک‘‘ نہیں ہے ۔

میری جانکاری کے مطابق وہ پاکستان میں ہے۔ وہ صحت مند نہیں ہے او رگھر کے باہر نکلنے سے قاصر ہے‘‘۔پلواماں دہشت گرد حملے میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کے بعد جیش کی جانب سے ایک اور دہشت گردحملے کی تیاری کے متعلق خفیہ اداروں کوملی جانکاری کے بعد ہندوستان نے بالاکوٹ کے اہم دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائیہ کاروائی کی تھی۔

پاکستان کے پنچاب صوبہ کے بھاول پور کا ساکن اظہر نے2000میں جیش کا قیام عمل میں لایاتھا۔ مذکورہ 50سالہ اظہر کو این ڈی اے حکومت نے 1999میں انڈین ائیرلائنس کے ہوائی جہازائی سی814کے بدلے رہا کیاتھا جس کودہشت گردوں نے مسعود کی رہائی کے لئے ہائی جیک کیاتھا۔

اس پر پارلیمنٹ حملہ2001‘ جموں کشمیر اسمبلی پر خود کش حملہ ‘ پٹھان کورٹ ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ اور پلواماں میں پیش ائے تازہ دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ کا الزام ہے