۔ 1.996 کیلو سونے کے ساتھ دو افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے دو مسافرین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1.996 کیلو سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد آنے والے دو مسافرین کی تلاش لینے پر ان کے لگیج سے 1.996 کیلو کے سونے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ جن کی مالیت 66 لاکھ 27 ہزار روپئے بتائی گئی ۔ دونوں مسافرین کے خلاف ڈی آر آئی عہدیداروں نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔